فیس ماسک نے کاروبار کی نئی راہ کھول دی، مانگ میں زبردست اضافہ

اسلام آباد (پی این آئی) کورونا کی تیسری لہر کے باعث این سی او سی نے ملک بھر میں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کا حکم جاری کیا ہے اور بطور احتیاط ماسک پہننے کو لازمی قرار دیا ہے۔کورونا کیسز بڑھنے کے باعث اپنجاب کے مختلف شہروں میں فیس ماسک کی طلب میں اضافہ ہو گیا ہے۔

کورونا سے بچنے کے لیے ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں ماسک کی ڈیمانڈ بڑھ گئی ہے۔ماسک کی طلب میں اضافے کے باعث فیصل آباد کی چھوٹی چھوٹی فیکٹریوں میں ماسک بنانے والے مزدوروں کی تعداد بڑھنے لگی ہے جبکہ ماسک کی تیاری میں استعمال ہونے والے خام مال کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔۔۔۔۔پاکستان میں سمارٹ فونز کی پروڈکشن شروع، پاکستانی موبائل صارفین کیلئے خوشخبری آگئیلاہور(پی این آئی) ایئرلنک نے پاکستان میں سمارٹ فونز کی پروڈکشن شروع کر دی۔ لاہور میں قائم ہونے والے ایئرلنک سمارٹ فون پروڈکشن پلانٹ کا افتتاح وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار محمد حماد اظہر نے کیا۔ ایئرلنک گزشتہ 10سال سے پاکستان میں سمارٹ فونز کی ڈسٹری بیوشن کر رہی ہے۔ وہ اب تک پاکستان میںسام سنگ، آئی فون، ہواوے، شیاؤمی، ٹی یسی ایل، ٹیکنو اور دیگر برانڈز کے سمارٹ فون ڈسٹری بیوٹ کر چکی ہے۔ ایئرلنک کے اس پروڈکشن یونٹ میں سالانہ 60لاکھ سمارٹ فونز تیار کرنے کی صلاحیت ہو گی۔ پلانٹ میں 8پروڈکشن لائنز، 2کوالٹی لائنز اور 4پیکنگ لائنز ہیں۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر حماد اظہر کا کہنا تھا کہ اس پلانٹ کی تعمیر سے نہ صرف درآمدی بل کم ہو گا بلکہ ہزاروں نئی نوکریوں کے مواقع بھی پاکستانیوں کو میسر آئیں گے۔“ ،

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں