کراچی (پی این آئی) گذشتہ ایک سال میں ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافے بعد گذشتہ چند ہفتوں سےامریکی ڈالر کے مقابلے پاکستان روپے کی قدر میں اضافے کاسلسلہ جاری ہے اور ڈالر کی قدر سال کی کم ترین سطح کے قریب پہنچ گئی ہے۔منگل کے روزانٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 28 پیسے کی کمی ہوئی اور وہ اس
وقت 156.71 پر فروخت ہو ا۔ کرنسی مارکیٹ میںگزشتہ برس 9 مارچ کو ڈالر کی قیمت 156.58 روپے تھی جس کے بعد وہ اپنی بلند ترین سطح 168.43 تک پہنچا۔کرنسی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ اگست 2020 سے تاحال ڈالر کی قدر 7 فیصد کم ہوئی ہے۔۔۔۔وہی ہوا جس کا ڈر تھا، بجلی کی قیمت میں فی یونٹ پانچ روپے سے زائد اضافے کا فیصلہاسلام آباد(پی این آئی) حکومت نے ایک ایسے منصوبے کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت آئندہ 2 برس میں کم از کم تین مراحل میں ملک بھر میں بجلی کے بنیادی نرخوں میں فی یونٹ مجموعی طور پر 5.36 روپے (34 فیصد سے زیادہ) اضافہ ہوگاجبکہ ان میں ٹیکسیوں کا فیصلہ وقت کے ساتھ کیا جائے گا یہ اضافہبجلی کی بنیادی قیمت پر ہوگا.رپورٹ کے مطابق سی ڈی ایم پی کو وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقیات اسد عمر کی زیرصدارت توانائی کی کابینہ کمیٹی برائے توانائی (سی سی او ای) کے اجلاس کے دوران منظور کیا گیا اجلاس میں وزیر توانائی عمر ایوب خان، وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، وزیر اعظم کے معاون خصوصی تابش گوہر، ندیم بابر اور ڈاکٹر وقار مسعود خان اور متعلقہ وزارتوں اور ڈویژنوں کے اعلی عہدیدار شریک ہوئے.ایک سرکاری بیان میں کہا گیا کہ کمیٹی نے سرکلر قرضوں کے موثر انتظام کو یقینی بنانے کے لیے پاور ڈویڑن کی پیش کردہ سمری کی منظوری دی‘اس میں کہا گیا کہ اجلاس
میں ’مربوط سی ڈی ایم پی 2021 کی سمری پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے جس میں مالی سال 2020-21 سے مالی سال 2022-23تک تک کے 3سالہ دورانیے کا احاطہ کیا گیا اور اس مسئلے کو حل کرنے کے طریقہ کار اور اقدامات کی وضاحت کی گئی ہے.اس ضمن میں مزید کہا گیا کہ سرکلر کی روانی کو کنٹرول کرنے کے لیے ایک عملی منصوبے کی تجویز پیش کی گئی ہے سی ڈی ایم پی کی سمری کے مطابق اوسط یکساں نرخ بتدریج 21.04 روپے فی یونٹ ہوجائے گا (ٹیکس ، محصول ، محصولات اور بل میں اضافے کو چھوڑ کر) جو فی یونٹ 15.68 روپے ہے. ور ڈویژن نے کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کی بحالی میں بہتری لانے کا وعدہ کیا ہے جس میں تقریبا 5.73 فیصد کی ہے جس نے 2 برس میں مجموعی طور پر 204 ارب روپے وصول کیے اس نے اگلے 2 برس میں 1130 ارب روپے کی بچت کے لیے سسٹم کے نقصانات کو 2.12 فیصد کم کرنے کا بھی اعادہ کیا ہے سمری
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں