ملکی خزانہ ڈالرز سے بھر گیا، سرکاری زرمبادلہ کے ذخائر کتنے ارب ڈالرز کی سطح عبور کر گئے؟ پاکستانیوں کیلئے خوشخبری

کراچی(پی این آئی)گزشتہ ہفتہ کے دوران مجموعی طور پر ملکی زرمبادلہ میں2کروڑ44لاکھ ڈالرز کا اضافہ دیکھا گیا جبکہ سرکاری زرمبادلہ کے ذخائر بھی 13ارب ڈالرز کی سطح عبور کرگئے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق5مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملکی زرمبادلہ کے ذخائر20ارب15کروڑ79لاکھ ڈالرز کی سطح

پر رہے ،اس دوران مرکزی بینک کے ذخائر3کروڑ77لاکھ ڈالرز اضافے سے 13ارب1کروڑ61لاکھ ڈالرز جب کہ کمرشل بینکوں کے ذخائر1 کروڑ 33 لاکھ ڈالرز کمی سے 7ارب14 کروڑ18لاکھ ڈالرز کی سطح پر ریکارڈ کئے گئے۔ انٹربینک مارکیٹ میں جمعرات کو بھی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر کو تنزلی کا سامنا رہا۔مارکیٹ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ڈالر کے انٹربینک ریٹ 4 پیسے گھٹ کر 157 روپے 08 پیسے کی سطح پر بند ہوئے اس کے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے 157 روپے 25 پیسے کی سطح پر مستحکم رہی۔مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2900 روپے کا اضافہ ہوگیا۔نجی ٹی وی کے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 24 ڈالر کا اضافہ ہوا اور عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 1736 ڈالر پر پہنچ گئی، دوسری جانب جمعرات کے روز پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 2900 روپے اور 2486 روپے کا اضافہ ہوگیا۔قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 1 لاکھ 6 ہزار 700 روپے ہوگئی، جب کہ دس گرام سونے کی اضافے کے بعد 91 ہزار 478 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔ اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 50 روپے کے اضافے کے بعد 1370 روپے پر آگئی۔مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2900 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close