پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری ،مصری کمپنی کا پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کاعندیہ

اسلام آباد(پی این آئی ) مصری الیکٹرک کمپنی نے پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کاعندیہ دے دیا اور پاکستان کے معاشی سفارتکاری کےاقدام کوسراہا۔تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سےمصری الیکٹرک کمپنی کے صدر احمدالسویدی کی ملاقات ہوئی ،

جس میں احمد السویدی نے وزیرخارجہ کومختلف ممالک میں سرمایہ کاری سےآگاہ کیا۔نجی ٹی وی اے آر وائی کے مطابق وزیرخارجہ نے کہا کہ حکومت پاکستان سرمایہ کاروں کوبہترین سہولیات فراہم کررہی ہے، سہولیات سےمتعلق پاکستان کی درجہ بندی میں بہتری آئی ہے۔عالمی برادری کی جانب سےہماری مثبت پالیسیوں پراعتمادکااظہارہے، پاکستان ایک بہت ابھرتی ہوئی مارکیٹ ہے، دنیا کی مؤثرکمپنیاں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کررہی ہیں۔السویدی کمپنی کےسی ای او نے پاکستان کے معاشی سفارتکاری کےاقدام کوسراہتے ہوئے پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کاعندیہ دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close