عالمی مارکیٹ سمیت پاکستان میں بھی سونے کی قیمت ایک بار پھر گر گئی

کراچی(آئی ا ین پی) عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 2 ڈالر جب کہ پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 100روپے کی کمی ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 2 ڈالر کی کمی ہوئی اور عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 1841ڈالر پر آگئی،

جب کہ بدھ کے روز پاکستان میں بھی سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 100 روپے اور 86روپے کی کمی واقع ہوئی۔قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر ایک لاکھ 12 ہزار روپے ہوگئی، جب کہ دس گرام سونے کی قیمت کم ہوکر 96 ہزار 22روپے پر پہنچ گئی۔۔۔۔عوام پر بجلیاں گرنے کا امکان؟ بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑے اضافے کا امکانکراچی(پی این آئی) بجلی کی قیمت میں 3 روپے سے زائد کا ہوشربا اضافہ ہونے کا امکان، ٹیرف میں 3 روپے 24 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ، کراچی کے شہریوں پر6ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ تفصیلات کے مطابق ملک کے سبس سے بڑے شہر کراچی کو بجلی فراہم کرنی والی کمپنی کے الیکٹرک کی جانب سےبجلی کی قیمت میں ہوشربا اضافے کی تیاریاں کیا جر ہی ہیں۔بتایا گیا ہے کہ کے الیکٹرکبجلی ٹیرف میں 3 روپے 24 پیسے فی یونٹ اضافے کا ارادہ رکھتی ہے۔ فی یونٹ بجلی کی قیمت میں اضافے کی منظوری ملنے کی صورت میں کراچی کے شہریوں پر6ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ نیپرا کو دی گئی درخواست میں کے الیکٹرک نے گزشتہ 4 ماہ کے بلوں میں بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست کی ہے۔کے الیکٹرک نے جولائی 2020 کے

لیے فی یونٹ 71 پیسے، اگست کیلئے 1 روپے 40 پیسے ، ستمبر 2020 کے لیے 1 روپے 12 پیسے اور اکتوبر کے لیے 5 پیسے اضافے کی درخواست کی ہے۔بجلی کی قیمتوں میں اضافہ فیول پرائس ایڈجسمنٹ کی مد میں کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ کے الیکٹرک کی درخواست پر نیپرا 23 فروری کو سماعت کرے گی۔ یہاں واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ہی حکومت نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کا اعلان کیا تھا۔ پاور ڈیژن کے مطابق ملک میں بجلی کا فی یونٹ 13 روپے35 پیسے کا تھا، حکومت نے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 95 پیسے اضافہ کردیا۔بجلی کی قیمت میں اضافے سے فی یونٹ 15 روپے 30 پیسے کا ہوگیا تھا۔ بجلی کی قیمت میں اضافے سے صارفین پر 200 ارب کا مالی بوجھ بڑھ گیا۔ بجلی کی قیمت میں اضافے کے حوالے سے حکومت نے موقف اختیار کیا ہے کہ ن لیگ کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے بجلی مہنگی کرنا پڑرہی ہے۔ ہم کورونا کے دوران 473 ارب کی سبسڈی فراہم کی ہے، یہ سبسڈی صرف پاورسیکٹر میں دی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں