وادی نیلم کی اہم سماجی و روحانی شخصیت میاں محمد شفیق تحریک انصاف آزاد کشمیر کا حصہ بن گئے

اسلام آباد (پی این آئی) آزاد جموں و کشمیر سے کلیدی سیاسی، سماجی و مذہبی شخصیات کی تحریک انصاف میں شمولیت کا سلسلہ جاری۔ وادی نیلم کی بڑی سماجی و روحانی شخصیت میاں محمد شفیق تحریک انصاف کا حصہ بن گئے۔چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی سے خصوصی ملاقات میں وزیراعظم عمران خان کی قیادت

اور تحریک انصاف کے منشور پر مکمل اعتماد کا اظہار۔میاں محمد شفیق وادء نیلم کی بڑی روحانی خانقاہ جھاگ شریف سے وابستہ ہیں۔وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید اور تحریک انصاف آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چودھری اس موقع پر موجود۔تحریک انصاف سٹیئرنگ کمیٹی برائے آزاد جموں و کشمیر کے اراکین نعمان شاہ اور راجہ منصور خان، قاضی اسرائیل سمیت گورننگ باڈی اراکین بھی شمولیتی تقریب میں شریک تھی۔اس موقع پر چیف آرگنائزر پاکستان تحریک انصاف سیف اللہ نیازی نے کہا کہ میاں محمد شفیق کی ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہیں،۔عالمِ اسلام اندرونی و بیرونی طور پر کڑی آزمائش سے دوچار ہے۔باہمی اختلافات اور مسلم حکمرانوں کی دہائیوں پر محیط غفلت سے عالمی سطح پر اہلِ اسلام کے رسوخ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے اسلاموفوبیا کے تدارک سے مظلوم مسلمان آبادیوں خصوصاً اہلِ کشمیر کو کرب سے نکالنے کیلئے مؤثر حکمت عملی کا فقدان امت کیلئے سوہانِ روح بنا رہا۔وزیراعظم عمران خان نے اقوام عالم کو بالعموم اور مسلم برادری کو بالخصوص جھنجوڑا ہے۔وزیراعظم کی کاوشوں کی بدولت آج اسلاموفوبیا سے نجات اور اہلِ کشمیر کے حقِ خودارادیت کیلئے عالمی رائے عامہ میں مثبت آثار نمایاں ہورہے ہیں۔ریاست مدینہ کی طرز پر جدید اسلامی فلاحی ریاست کی تشکیل کا

ہدف حاصل کریں گے اور اسلام کا صحیح تشخص بھی دنیا پر اجاگر کریں گے۔حقِ خودارادیت کے حصول تک اہلِ کشمیر کی بھرپور سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت میں کوئی کمی نہیں آنے دیں گے انھوں نے کہا کہ اس سے قبل ہجیرہ سے مسلم لیگ نواز کے مرکزی نائب صدر سردار ارزش تحریک انصاف میں شامل ہو چکے ہیں۔سدھنوتی سے پیپلزپارٹی کے سابق وزیر سردار اختر ربانی کے صاحبزادے سردار فہیم اختر ربانی بھی تحریک انصاف کا حصہ بن چکے ہیں۔وادء جہلم سے مسلم کانفرنس کے صفِ اول کے رہنما اور سابق وزیر دیوان چغتائی بھی کپتان کے قافلے میں شامل ہوچکے ہیں۔مظفرآباد سے سابق وزیر چوہدری رشید اور میر عتیق احمد بھی تحریک انصاف کے کاروان میں شمولیت کے اعلانات کرچکے ہیں۔اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ میاں محمد شفیق کی شمولیت سے یہ بات ثابت ہو تی ہے کہ آزاد کشمیر میں عوام کے ہر طبقے کا رجحان اب پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر کی جانب ہو چکا ہے۔اور دوسری سیاسی جماعتوں کے با اصول اور باضمیر شخصیات اب پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم پر اکھٹی ہو رہی ہیں۔پی ٹی آئی کشمیر انشا ء اللہ بھاری اکثریت سے آزاد کشمیر کے آئندہ انتخابات جیتے گی۔۔۔۔

close