سبزیوں کی قیمتوں میں نمایا کمی، ہفتے بھر کی خریداری کے لئے شہریوں کی بڑی تعداد اتوار بازار میں پہنچ گئی

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد میں ہفتے بھر کی خریداری کے لئے شہریوں کی بڑی تعداد سستے اتوار بازار میں پہنچ گئی، سبزیوں کی قیمتوں میں نمایا کمی دیکھی گئی ،ادرک دوسو اڑسٹھ لال مرچ ایک سونوے شملہ مرچ نوے ،ٹماٹر چالیس روپے کلو فروخت ہوا ۔ تفصیلات کے مطابق موسمی سبزیوں کی زیادہ پیداوار کے

باعث سستے اتوار بازار میں سبزیوں کی قیمتیں نیچے آنے پر شہریوں کا رش بھی بڑھ گیا،اتوار بازار میں آلو فی پانچ کلو180روپے، پیاز 200 روپے، ادرک 300 روپے سے کم ہوکر 268 روپے کلو جبکہ لہسن دوسو بیس روپے کلو تک فروخت ہوا سرسوں کا ساگ پالک گوبھی سمیت دیگر سبزیوں کی قیمتیں پندرہ روپے سے لیکر پچاس روپے کلو تک دیکھنے کو ملیں ۔شہریوں کے مطابق کئی ماہ بعد اتواربازار میں سبزیوں کی قیمتیں کچھ کم ہونے سے سکون ملاہے اگر حکومت اشیاخوردو نوش کی قیمتوں کو کنڑول کرلے تو یہ عوام کیلئے بہت بڑا ریلیف ہوگا ۔شہریوں نے بتایا کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہوئی جس سے مہنگائی نے کمر توڑ کر رکھ دی ہے،اڑھائی سالوں میں عوام کو صرف وعدوں اور دعوئوں کے علاؤہ کچھ نہیں دیا ۔۔۔۔۔ عمران خان کا موقف تھا کہ سینیٹ الیکشن شو آف ہینڈ سے ہو، مسلم لیگ والے ایمان، ضمیر خریدنے کے ماسٹر ہیں، وفاقی وزیر کا دعویٰ اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا کہ پی ڈی ایم میں سب کی اپنی اپنی لائن ہے، پی ڈی ایم چوں چوں کا مربہ ہے، پہلے استعفوں کا کہہ رہے تھے ،اب یہ سینٹ اور ضمنی انتخاب میں بھی حصہ لیں گے، ماضی میں لوگوں کو پیسادے کر وفا داریاں تبدیل کی جاتی رہیں، اسی لیے عمران خان کا موقف تھا کہ سینیٹ الیکشن شو آف ہینڈ سے ہو، مسلم لیگ والے ایمان،

ضمیر خریدنے کے ماسٹر ہیں،نواز شریف اور میں نے اکٹھے سیاست شروع کی ،ان کی جائیدادیں دیکھ لیں ،میری دیکھ لیں ،انہوں نے سیاست میں اپنے فرائض منصبی ادا نہیں کئے ،علاقے کی تعمیرو ترقی آپ سب کا حق ہے ،،بے روزگاری کے خاتمے کیلئے جلد خوشخبری ملے گی، رنگ روڈ کا منصوبہ بہت اہمیت کا حامل ہے ،اس سے روزگار کے مواقع میسر آسکیں گے ۔ ہفتے کو وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے آج پنڈ خصالہ ، اڈیالہ راولپنڈی میں سوئی گیس کا افتتاح کیااور جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علاقے کی تعمیرو ترقی آپ سب کا حق ہے ،آپ کے دیرینہ خوابوں کی تعبیر کیلئے اللہ تعالی نے مجھے چنا شکر ادا کرتا ہوں ،نواز شریف اور میں نے اکٹھے سیاست شروع کی اور الیکشن لڑا ہے ،ان کی جائیدادیں دیکھ لیں اور میری دیکھ لیں ،انہوں نے سیاست میں اپنے فرائض منصبی ادا نہیں کئے ،بے روزگاری کے خاتمے کیلئے جلد خوشخبری ملے گی،اس علاقے کی ترقی کے لئے رنگ روڈ کا منصوبہ بہت اہمیت کا حامل ہے،یہ قومی پراجیکٹ ہے اس سے روزگار کے مواقع میسر آسکیں گے،ہم نے اس ملک کی خدمت کرنی ہے ،ہماری نیت صاف ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری لیڈر شپ بے داغ ہے ،ہمارا دامن صاف ہے ،جنہوں نے ہمیں ووٹ دئے اور جنہوں نے نہیں دئے ان کا بھی نمائندہ ہوں۔وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان نے مزید کہا کہ پی

ڈی ایم میں سب کی اپنی اپنی لائن ہے، پی ڈی ایم چوں چوں کا مربہ ہے، پی ڈی ایم استعفوں کا کہہ رہی تھی اب یہ سینٹ او ضمنی انتخاب میں بھی حصہ لیں گے، عمران خان کا موقف تھا کہ سینیٹ الیکشن شو آف ہینڈ سے ہو، ماضی میں لوگوں کو پیسادے کر وفا داریاں تبدیل کی جاتی رہیں، اسی لیے ہم سینیٹ الیکشن شو آف ہینڈ کے ذریعے کرانا چاہتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ والے ایمان، ضمیر خریدنے کے ماسٹر ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close