اسلام آباد(پی این آئی )اٹلس ہونڈا نے رواں سال کے دوران دوسری مرتبہ موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں اضافہ کردیا،موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں 2400 سے 3400 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے ،نئی قیمتوں کا اطلاق یکم فروری 2021 سے ہوگا۔نجی ٹی وی کے مطابق اس سے قبل کمپنی کی جانب سے،موٹرسائیکل ماڈلز کی قیمتوں
میں ایک ہزار سے 3 ہزار روپے تک کا اضافہ کیا گیا تھا۔کمپنی کی جانب سےاب ہونڈا سی ڈی 70 کی قیمت میں 24 سو روپے کا اضافہ کیا گیا۔اس نئے اضافے کے بعد سی ڈی 70 کی قیمت 79 ہزار 500 روپے سے بڑھ کر 81 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے۔ہونڈا سی ڈی ڈریم کی قیمت میں 24 سو جبکہ پرائڈر کی قیمت میں تین ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا۔جس کے بعد سی ڈی 70 ڈریم کی قیمت 85 ہزار 500 روپے سے بڑھ کر 87 ہزار 900 روپے جبکہ ہونڈا پرائڈر 100 سی سی کی قیمت ایک لاکھ 10 ہزار 500 روپے سے بڑھ کر ایک لاکھ 13 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔اسی طرح اب سی جی 125 کی قیمت تین ہزار روپے اضافے ایک لاکھ 31 ہزار 900 سے بڑھ کر ایک لاکھ 34 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے۔سی جی 125 ایس ای کو مزید 34 سو روپے مہنگا کردیا گیا اور اس کی قیمت ایک لاکھ 59 ہزار 500 سے بڑھ کر ایک لاکھ 62 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے۔سی جی 125 ایف اسپیشل ایڈیشن کی قیمت 34 سو روپے کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 92 ہزار 500 روپے کی بجائے ایک لاکھ 95 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے۔سی بی 150 ایف کی قیمت میں بھی 34 سو روپے کا اضافہ ہوا ہے اور وہ دو لاکھ 47 ہزار 500 روپے کی بجائے دو لاکھ 50 ہزار 900 روپے میں دستیاب ہوگی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں