انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کتنا سستا ہوگیا؟

کراچی (این این آئی)مقامی کرنسی مارکیٹوں میں بدھ کوبھی امریکی ڈالر کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی اور انٹر بینک میں ڈالر مزید25پیسے جب کہ اوپن مارکیٹ میں20پیسے تک سستا ہوگیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قیمت خریدمزید20پیسے کی کمی

سے160.60روپے سے گھٹ کر160.40روپے اور قیمت فروخت 25پیسے کی کمی سے160.70روپے سے گھٹ کر160.45روپے ہو گئی جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید10پیسے کی کمی سے160.50روپے سے گھٹ کر160.40روپے اور قیمت فروخت20پیسے کی کمی سے160.90روپے سے گھٹ کر160.70روپے ہوگئی ۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید193.80روپے سے گھٹ کر193.50روپے اور قیمت فروخت195.20روپے سے بڑھ کر195.50روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید218.30روپے سے بڑھ کر219روپے اور قیمت فروخت220روپے سے بڑھ کر221روپے ہوگئی۔ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی، فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 200روپے کی کمی سے1لاکھ 13ہزارروپے ہوگئی ۔صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 8ڈالرکی کمی سے1846ڈالر ہوگئی جس کے زیر اثر مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت200روپے کی کمی سے1لاکھ 13ہزارروپے اوردس گرام سونے کی قیمت170روپے کی کمی سے 96ہزار880روپے ہوگئی جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت 1300روپے مستحکم رہی۔ منی لانڈرنگ، ٹیرر فنانسنگ کے خلاف بڑا قدم سٹیٹ بینک آف پاکستان نے منی لانڈرنگ اور ٹیرر فنانسنگ کے خلاف اہم قدم اٹھاتے ہوئے حبیب میٹروپولیٹن بینک کو چھ کروڑ روپے جرمانہ عائد کردیا۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق حبیب میٹرو پولیٹن بینک کو قواعد کی خلاف ورزی پر چھ کروڑ روپے کا جرمانہ کیا گیا ہے۔ بینک نے اینٹی منی لانڈرنگ اور ٹیرر فنانسنگ کے خلاف اقدامات پر عمل نہیں کیا۔سٹیٹ بینک نے ہدایت کی ہے کہ حبیب میٹرو پولیٹن بینک انٹرنل کارروائی کرائے اور کوتاہی اور قواعد کی خلاف ورزی کے مرتکب افسران کے خلاف ایکشن لے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close