ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک کروڑ ڈالر سے زائد کی کمی ہوگئی

کراچی(پی این آئی) ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک کروڑ ڈالر سے زائد کی کمی ہوگئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسٹیٹ بینک کے پاس ایک ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک کروڑ ڈالر سے زائد کی کمی رکارڈ کی گئی ہے۔ اسٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر میں ہفتے کے دوران کمی دیکھی گئی،

اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران مرکزی بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر میں 1 کروڑ 23 لاکھ ڈالر کی کمی رکارڈ کی گئی اور ان کا حجم 13 ارب 40 کروڑ ڈالر رہ گیا. تاہم اس دوران کمرشل بینکوں کے پاس ڈالروں میں 1 کروڑ 92 لاکھ ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا بینکوں کے پاس ڈالروں کا حجم 7 ارب 11 کروڑ 90 لاکھ ڈالر ہو گیا جس کے باعث زرمبادلہ کے ذخائر کا مجموعی حجم ہفتے کے اختتام پر 69 لاکھ ڈالر کے اضافے سے 20 ارب 51 کروڑ 21 لاکھ ڈالر رہ گیا. نئے بیرونی قرضوں کی وجہ سے رواں مالی سال کے دوران اب تک مرکزی بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر میں مجموعی طور پر ایک ارب 1 کروڑ 63 کروڑ ڈالر کا اضافہ رکارڈ کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ہی وفاقی حکومت کی جانب سے کہا گیا تھا کہ گزشتہ 6 ماہ میں 14.2 ارب ڈالر کی ترسیلات زر کا ریکارڈ قائم ہوگیا ہے۔ گزشتہ ہفتے وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ پہلی مرتبہ مسلسل 6 ماہ ترسیلات زر 2 ارب ڈالر سے زائد رہیں، ریکارڈ ترسیلات زر پر اوورسیز پاکستانیوں کا شکر گزار ہوں۔ انہوں نے ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ترسیلاتِ زر کے حوالے سے ایک اور ریکارڈ شکن مہینے دسمبر میں 2.4 ارب ڈالر بھیجنے پر اپنے سمندر پار پاکستانیوں کا مشکور ہوں۔ ماشاءاللہ پہلی مرتبہ پاکستان کی ترسیلات مسلسل 6 ماہ تک 2 ارب ڈالر سےزیادہ رہیں۔ رواں مالی سال کے ان 6 ماہ کی ترسیلات کا مجموعی حجم 14.2 ارب ڈالر رہا جو گزشتہ برس سے 24.9 فیصد زیادہ ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close