کراچی (پی این آئی) انٹر بینک او ر مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میںگذشتہ ہفتے ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان رہا اورڈالر161روپے سے گھٹ کر160روپے کی سطح پر آگیا جس کی وجہ سے پاکستانی روپیہ تگڑا ہو گیا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ ہفتے انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر
کی قدر میں 85پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 160.95روپے سے کم ہو کر160.25روپے اور قیمت فروخت161.20روپے سے کم ہو کر160.35روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں1.10روپے کی نمایاں کمی سے ڈالر کی قیمت خرید 161روپے سے کم ہو کر159.90روپے اور قیمت فروخت161.30روپے سے کم ہو کر160.20روپے پر آ گئی۔زیر تبصرہ مدت میںیورو کی قدر میں4روپے کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی جس سے یورو کی قیمت خرید 189روپے سے کم ہو کر185روپے اور قیمت فروخت191روپے سے کم ہو کر187روپے پر آ گئی اسی طرح3روپے کی کمی سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 209روپے سے کم ہو کر205.50روپے اور قیمت فروخت211روپے سے کم ہو کر208روپے ہو گئی ۔فاریکس ایسوسی ایشن کے مطابق ہفتہ کو مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں10پیسے ،یورو کی قدر میں1روپے کی کمی واقع ہوئی تاہم برطانوی پونڈ کی قدر میں استحکام دیکھا گیا ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں