معیشت کے حوالے سے اچھی خبر، زرمبادلہ کے ذخائر میں کروڑوں ڈالر کا اضافہ ہو گیا

اسلام آباد (پی این آئی)معیشت کے حوالے سے اچھی خبر، زرمبادلہ کے ذخائر میں کروڑوں ڈالر کا اضافہ ہو گیا، گزشتہ ہفتے کے دوران سرکاری زرمبادلہ کے ذخائر میں5کروڑ ڈالرز سے زائد کا اضافہ ہوا جبکہ مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 19ارب29کروڑ65لاکھ ڈالرز کی سطح پر رہے۔اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ

اعداد وشمار کے مطابق 23اکتوبر کو ختم ہونے والے ہفتے پر مرکزی بینک کے ذخائر5کروڑ50لاکھ ڈالرز اضافے سے 12ارب12کروڑ ڈالرز کی سطح پر رہے جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر7ارب17کروڑ ڈالرز کی سطح پر ریکارڈ کئے گئے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close