آج سے یکم نومبر تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کتنی ہوں گی؟ اعلان کر دیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی)آج سے یکم نومبر تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کتنی ہوں گی؟ اعلان کر دیا گیا، حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزارت خزانہ کے مطابق اگلے پندرہ دنوں کے لیے پیٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل کی موجودہ قیمتیں ہی برقرار رہیں گی۔وزارت خزانہ کی

طف سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ڈیزل کی قیمت 104 روپے6 پیسے، پیٹرول کی قیمت 103روپے97 پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت 65 روپے 29 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 62 روپے88 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی۔اس سے پہلے خبر آئی تھی کہ حکومت کی جانب سے 16 اکتوبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کا امکان ہے۔ مصنوعات پر پیٹرولیم لیوی کم کر کے قیمتیں کم کرنے کی توقع ظاہر کی جارہی تھی۔

close