گیس کے بھاری بلوں کیلئےتیار ہو جائیں حکومت نے عوام پر بجلیاں گرادیں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ای سی سی نے گیس میٹرز رینٹ20 سے بڑھا کر 40 روپے کردیا،صارفین سے گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس کے پرانے واجبات بھی وصول کرنے کافیصلہ کیا گیا،اجلاس میں جے آئی ڈی سی کے ایک تہائی واجبات بھی وصول کرنے کافیصلہ سامنے آیا ہے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق حکام وزارت خزانہ نے کہاکہ 22 ارب روپے

اس مد میں وصول کئے جائیں گے ،دوسری جانب کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر نے کہا کہ گیس کی متبادل ایل پی جی کی ملکی ضرورت سو فیصد بڑھ گئی ہے۔ چالیس ہزارٹن ایل پی جی درآمد کی جارہی ہے جبکہ ضرورت ایک لاکھ ٹن ماہانہ ہوچکی ہے۔چئیرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ ملک میں گیس کی قلت اس قدربڑھنے والی ہے کہ گھروں میں ناشتہ اور کھانا پکانا مشکل ہوجائیگا۔ فوری ضرورت پوری کرنے کیلئے ہر ماہ ایک لاکھ ٹن ایل پی جی درآمد کرنے کی ضرورت ہے۔عرفان کھوکھر نے ملک میں گیس بحران کا ذمہ دار حکومت کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایل پی جی پر لگے ٹیکسوں کو فوری طور پر ختم نہ کیا گیا تو اسکی قیمت 400 روپے کلو سے بھی بڑھ جائیگی۔انہوں نے کہا کہ ڈسٹری بیوٹرز 6 ارب سے زائد کا ٹیکس دیتے ہیں، غیرقانونی کام کرنے والوں کا ساتھ نہیں دیں گے۔

close