سونا یکدم کتنا سستا ہو گیا؟ فی تولہ قیمتوں میں بڑی کمی

کراچی(پی این آئی )ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور آج بھی فی تولہ قیمت میں 1500 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 1500 روپے کم ہوئی ہے جس کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 12 ہزار 500 روپے

ہوگئی ہے۔10 گرام سونے کی قدر 1286 روپے کم ہوکر 96451 روپے پر آگئی ہے۔ گزشتہ روز 700 روپے فی تولہ کمی ہوئی تھی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں