اسلام آباد(پی این آئی):پٹرولیم کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ آج کس وقت ہو گا؟ قیمتیں کتنی بڑھیں گی؟ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا فیصلہ آج ہو گا۔آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے دو روز قبل پیٹرول کی قیمت میں سات روپے اور ڈیزل کی قیمت میں آٹھ روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز پیٹرولیم
ڈویژن کو بھجوا دی تھی ۔تاہم حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں ردوبدل کرنے کا فیصلہ آج کیا جائے گا جس کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا۔پیٹرول اور ڈیزل کے علاوہ اوگرا نے مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں بھی اضافےکی تجویز دی تھی۔اوگرا نے تجاویز30 روپے فی لیٹر پیٹرولیم لیوی کی بنیاد پر ارسال کیں۔ پٹرول کی قیمت میں 26 روپے70 پیسے پیٹرولیم لیوی شامل ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیزل کی قیمت میں 25 روپے 73 پیسے فی لیٹر پیٹرولیم لیوی شامل ہے۔خیال رہے کہ ایک ماہ قبل مشیر خزانہ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں وزارت توانائی کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 15 روز بعد تبدیل کرنے کی تجویز منظور کی گئی تھی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں