کاروباری ہفتے کا پہلا دن ، ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر آگیا

لاہور (پی این آئی) کاوباری ہفتے کا پہلا روز، ڈالر کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، پیر کے روز امریکی کرنسی کی قیمت میں 60 پیسے اضافہ ہوا، قیمت 169 روپے ہوگئی، قیمت 170 روپے کی سطح سے تجاوز کر جانے کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کا پہلا روز پاکستانی روپے کیلئے

بھاری ثابت ہوا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پیر کے روز اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 60 پیسے جبکہ انٹربینک کرنسی مارکیٹ میں 51 پیسے کا اضافہ ہوا۔اس اضافے کے باعث اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت ملک کی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر60 پیسے مہنگا ہو کر 169 روپے کی سطح پرپہنچ گیا۔ جبکہ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 51 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر کی نئی قیمت 168 روپے 38 پیسے کی سطح پر پہنچ گئی۔ملکی کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کی قدر میں مسلسل تنزلی کے بعد معاشی ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس وقت کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی اضافی طلب کی وجہ سے اس کی قیمت میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔ آنے والے دنوں میں ڈالر کی قیمت 170 روپے کی سطح سے بھی تجاوز کر سکتی ہے۔ دوسری جانب مسلسل بہترین کارکردگی دکھانے والی پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کے روز مندی کا شکار ہوگئی۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اُتار چڑھاؤ کے بعد 114.93 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد 40 ہزار کی نفسیاتی حد ایک مرتبہ پھر گر گئی۔100 انڈیکس 39 ہزار 914.76 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close