رواں سال کے آخر میں سونے کی فی تولہ قیمتیں کتنی ہو جائیگی؟ ہوش اڑا دینے والی پیشنگوئی کر دی گئی

لندن(پی این آئی) سونے کی قیمت عالمی منڈی میں تاریخ کے ریکارڈ لیول پر پہنچ گئی۔ عالمی منڈی میں سونے کی فی اونس قیمت 2ہزار ڈالر (تقریباً 3لاکھ 37ہزار روپے) سے زائد ہو گئی ہے جو تاریخ کی بلند ترین سطح ہے۔ ماضی میں سونا کبھی اتنا مہنگا نہیں ہوا۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وباءاور دیگر کئی

عوامل کی وجہ سے دنیا بھر کی سٹاک مارکیٹس میں ابتری آچکی ہے جس کی وجہ سے سرمایہ کار زیادہ سے زیادہ سونے میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں کیونکہ سونے میں سرمایہ کاری تاریخی طور پر محفوظ ترین سرمایہ کاری تصور کی جاتی ہے۔رپورٹ کے مطابق 2020ءمیں سونے کی قیمت میں مجموعی طور پر 35فیصد اضافہ ہو چکا ہے اور گزشتہ ایک رات میں سونے کی قیمت 1.3فیصد اضافے سے 2ہزار 44ڈالرفی اونس تک پہنچ گئی ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ”یہ تو ابھی شروعات ہے۔ سونے کی قیمت رواں سال کے اختتام یا آئندہ سال تک 3ہزار ڈالر (تقریباً 5لاکھ 6ہزار روپے)تک پہنچ سکتی ہے۔“

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں