پٹرولیم مصنوعات پر عائد ٹیکس میں کمی کر دی گئی

اسلام آباد (پی این آئی) خزانہ ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق پٹرولیم مصنوعات پر عائد ٹیکس میں کمی کر دی گئی ہے، پٹرول پر عائد لیوی 30 روپے سے کم کر کے 26 روپے اور ڈیزل پر عائد لیوی 30 روپے سے کم کر کے 25 روپے کر دی گئی، قیمتوں میں اوگرا کی جانب سے تجویز کردہ اضافے کی بجائے

نصف اضافہ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق خزانہ ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ 2 پٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی میں کمی کر دی گئی ہے۔بتایا گیا ہے کہ پٹرول اور ڈیزل پر عائد لیوی میں کمی کی گئی ہے۔ پٹرول پر عائد لیوی 30 روپے سے کم کر کے 26 روپے اور ڈیزل پر عائد لیوی 30 روپے سے کم کر کے 25 روپے کر دی گئی ہے۔ مزید بتایا گیا ہے کہ اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تجویز کردہ اضافہ منظور نہیں کیا گیا۔اوگرا کی سمری کے برعکس پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نصف اضافہ کیا گیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 86 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 5 روپے 97 پیسے اور لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 62 پیسے اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔ یوں پٹرول کی فی لیٹر نئی قیمت 103 روپے 97 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر نئی قیمت 106 روپے 46 پیسے، مٹی کے تیل کی فی لیٹر نئی قیمت 65 روپے 29 پیسے اور لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر نئی قیمت 62 روپے 86 پیسے ہوگی۔ پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے یعنی یکم اگست سے ہوگا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 9 روپے سے زائد کا اضافہ تجویز کیا گیا تھا۔

close