گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے بری خبر آگئی، ہنڈا نے اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں ایک لاکھ روپے تک کا اضافہ کر دیا

کراچی (پی این آئی) ہنڈا اٹلس پاکستان نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 1لاکھ روپے تک کا اضافہ کردیا ہے۔ کمپنی کے نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 10 اگست 2020 سے ہوگا۔ کمپنی نے بتایا ہے کہ ان نئی قیمتوں کا اطلاق ایکس فیکٹری فی یونٹ پر ہوگا جس میں 17 فیصد سیلز ٹیکس 5 فیصد ایف ای ڈی شامل نہیں

ہوگا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ٹربو آر ایس کی نئی قیمت 4،599،000 روپے کی پرانی قیمت میں 1لاکھ روپے اضافے کے بعد 4،699،000 روپے ہوگی ہے۔اس کے علاوہ ٹربو اوریل کی قیمت 4،349،000 روپے میں 1لاکھ کے اضافے کے بعد اب 4،449،000 روپے ہوگی ہے۔ 1.8L VT SR CVT اور 1.8L VTI CVT کی قیمتوں میں 80،000 روپے کی تیزی دیکھی گئی ہے۔ اب دونوں گاڑیوں کی قیمت بالترتیب 3،979،000 اور 3،729،000 روپے ہوگی۔ مزید برآں کمپنی نے 1.3L MT کی پرانی قیمت 2،389،000 روپے میں 60ہزار روپے کا اضافہ کیا ہے اب اسکی قیمت 2،449،000 روپے ہوگئی ہے۔1.5 ایل ایم ٹن ، 1.5 ایل اے ٹی ، 1.5 ایل ایسپائر ایم ٹی اور 1.5 ایل اسپی ای ٹی تمام گاڑیوں کی قیمتوں میں 70،000 روپے کی اضافہ کردیا گیا ہے۔ مزید یہ کہ کمپنی نے بی آر وی ایم ٹی، بی آر وی وی سی وی ٹی اور بی آر وی سی سی ٹی ٹی کی قیمتوں میں بھی 80،000 روپے کا اضافہ کیا ہے۔ ایس یو وی کی نئی قیمتیں بالترتیب 3،159،000 ، 3،319،000 روپے اور 3،479،000 روپے ہیں۔کمپنی کے نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ 8 اگست سے پہلے جن گاڑیوں کی قیمت ادا کی گئی ہے وہ پرانی قیمتوں پر صارفین کو فراہم کی جائیں گی لیکن جن گاڑیوں کی پوری قیمت پہلے ادا نہیں کی گئی بلکہ کچھ پیسے ادا کیے گئے ہیں ان گاڑیوں کی نئی قیمتیں وصول کی جائیں گی۔ نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ڈیلرز کے کمیشن میں بھی دو مراحل (مئی اور اگست) میں اضافہ ہوا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close