عالمی منڈی میں تیل پھر سستا ہو گیا، کتنی کمی ہو ئی؟ تفصیلات آگئیں

نیویارک(پی این آئی) امریکا میں خام تیل کے نرخوں میں 2 فیصد کمی آئی ہے جس کی وجہ ملکی بیروزگاروں کے لیے پیکج کی کانگریس سے منظوری میں مشکلات اور نئے کورونا کیسز کے باعث آئل ڈیمانڈ کم ہونے کا امکان ہے۔نیویارک میں برنٹ نارتھ سی کروڈ کے نرخ 98 سینٹ (2.2 فیصد ) گر کر 43.31 ڈالر فی بیرل رہے۔ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے سودے 83 سینٹ کمی کے ساتھ 41.07 ڈالر فی بیرل رہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں