پنجاب میں آٹے اور گندم کا بحران سنگین ہو گیا، نانبائیوں نے روٹی مہنگی کی، چکی والوں نے آٹا پہلے 65سے 68روپے اور گذشتہ روز 70 روپے فی کلو کر دیا، غریب عوام کچلے گئے

لاہور (پی این آئی) پنجاب میں نان بائیوں کے بعد اب آٹا چکی ایسوسی ایشن نے بھی آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافے کا اعلان کردیا ہے، گندم کی قیمتوں میں اضافے کے بعد چکی مالکان نے 10 کلو گرام کی بوری قیمت میں بے تحاشا اضافہ کردیا۔ چکی مالکان نے گزشتہ ایک ہفتے میں آٹے کی قیمت میں5روپے فی کلو اضافہ

کردیا ہے، چکی ایسوسی ایشن نے آٹا کل سے70روپے کلو فروخت کرنے کا اعلان کردیا، پہلے65سے68روپے اور گذشتہ روز سے 2روپے مزید بڑھا دیے گئے۔ آٹاچکی ایسوسی ایشن کے عہدیداران کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت2300روپے فی من ہوگئی ہے، فائن آٹے کی بوری6500روپے ہوگئی ہے۔۔۔۔۔

close