سونے کی فی تولہ قیمتوں میں ردو بدل ، نئی قیمت کیا ہو گئی؟ خریداروں کیلئے اہم خبر آگئی

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے اضافہ ہوا ہے جب کہ انٹربینک میں ڈالر 3 پیسے مہنگا ہو کر 164.58روپےکا ہوگیا ہے۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 200 روپے اضافے سے ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 98 ہزار 200 روپے ہوگئی ہے۔سونے کی فی تولہ

قیمت میں ایک ہی دن میں 1350 روپے کا اضافہ10گرام سونے کی قدر بھی 172 روپے اضافے کے ساتھ84ہز ار 191 روپے ہوگئی ہے جب کہ عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونےکی قدر 12ڈالر اضافے سے 1732 ڈالرفی اونس ہے۔دوسری جانب انٹربینک میں ڈالرکی قدر 3 پیسے اضافے سے 164.58روپے ہوگئی ہے۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 10پیسے کی کمی واقع ہوئی ہے اور ایک امریکی ڈالر 164.80روپے کا ہوگیا ہے۔پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے اضافہ ہوا ہے جب کہ انٹربینک میں ڈالر 3 پیسے مہنگا ہو کر 164.58روپےکا ہوگیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close