دنیا بھر میں لاک ڈائون میں نرمی ہوتے ہی عالمی منڈی میں تیل مہنگا ہو گیا، قیمت کہاں جا پہنچی؟

سنگاپور(پی این آئی)دنیا بھرمیں کورونا وائرس لاک ڈاون میں نرمی کے سے تیل کی طلب میں اضافہ ہونے لگا جس کی وجہ سے تیل کی قیمتو ں میں استحکام دکھائی دے رہاہےاور خام تیل کی قیمت عالمی منڈی میں ایک بار پھر بڑھ گئی ہے۔تیل کی قیمت میں اضافے کی ایک اور اہم ترین وجہ اوپیک ممالک کا تیل کی پیداوار میں

کمی کو آئندہ ماہ تک برقرار رکھنے کا فیصلہ بھی ہے۔برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق عالمی منڈی میں برطانوی خام تیل کی قیمت میں اکاون سینٹ کااضافہ ہوا ہے جس کے بعد تیل کی قیمت 42اعشاریہ 81ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔امریکی خام تیل کی بات کریں تو اس کی قیمت میں 32سینٹ کااضافہ ہوا ہے جس کے بعد اس کی قیمت 0.8فیصداضافے کے ساتھ 39.87ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔راٗئٹرز کے مطابق برطانوی و امریکی خام تیل کی قیمت چھ مارچ کی قیمت سے اوپر بڑھ گئی ہے چھ مارچ کو برطانوی و امریکی تیل کی قیمت بالترتیب 43.41 اور40.44 تھیں۔دوسری جانب چین نے تیل کی درآمد بڑھا دی ہے۔ چینی تاجروں نے تیل کی قیمتوں میں کمی کا بھرپور فائدہ اٹھایا اور مئی میں ریکارڈ گیارہ اعشاریہ ملین بیرل یومیہ تیل درآمد کیا۔خیال رہے ہفتے کو اوپیک ممالک نے ایک آن لائن اجلاس کے دوران اس بات پر اتفاق کیا تھا کہ وہ تیل کی یومیہ پیداوار میں نو اعشاریہ سات ملین یومیہ کی کمی جولائی کے مہینے میں بھی جاری رکھیں گے، اس سے قبل اوپیک ممالک نے مئی اور جون میں پیداوار کی کمی پر اتفاق کیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں