ملک میں پیٹرول و ڈیزل کی قلت ؟ پیٹرولیم کمپنیوں نے خوشخبری سنا دی

لاہور(پی این آئی)پیٹرولیم کمپنیوں ’گو‘ اور ’زوم‘ کا کہنا ہے کہ ملک میں پیٹرول و ڈیزل کی کوئی قلت نہیں۔پیٹرولیم کمپنی گو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ذیشان سید اور زوم کمپنی کے چیف شہریار مہر نے لاہور میں مشترکا پریس کانفرنس کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں کورونا اور قیمت کے مسئلے کے باوجود پیٹرولیم

مصنوعات کی ترسیل جاری رکھے ہوئے ہیں، گو اور زوم کمپنیوں نے اپنے پیٹرول پمپس پر پیٹرول اور ڈیزل وافر مقدار میں پہنچایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں عوام اور حکومت کے شانہ بشانہ ہیں، پی ایس او کے بعد گو اور زوم پیٹرول فراہم کرنے میں ہراول دستہ ہیں۔خیال رہے کہ پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد یکم جون سے ملک بھر کے پیٹرول پمپس پر پیٹرول نہ ملنے کی شکایات ہیں اور اوگرا اب تک اس مسئلے کو حل کرنے میں ناکام ہے۔ پیٹرولیم کمپنیوں ’گو‘ اور ’زوم‘ کا کہنا ہے کہ ملک میں پیٹرول و ڈیزل کی کوئی قلت نہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close