سٹاک مارکیٹ کا برا حال، خسارے کا رجحان، ہنڈرڈ انڈیکس 100 سے زائد پوائنٹس نیچے آ گیا

کراچی(پی این آئی)سٹاک مارکیٹ کا برا حال، خسارے کا رجحان، ہنڈرڈ انڈیکس 100 سے زائد پوائنٹس نیچے آ گیا۔اسٹاک مارکیٹ کاروباری سرگرمیاں نہ ہونے کے سبب کساد بازاری دیکھی جا رہی ہے اور آغاز میں ہی انڈیکس 100 سے زائد پوائنٹس نیچے آیا۔آج جب مارکیٹ کھلی تو انڈیکس34 ہزار8 پر تھا اور کاروبار کے

آغاز پر انڈیکس میں 350 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا ۔لیکن یہ تیزی زیادہ دیر برقرار نہ رہ سکی۔اسٹاک مارکیٹ میں خریدار نہ ہونے کے سبب کاروباری سرگرمیاں ماند ہیں۔ جس کے سبب انڈیکس میں بتدریج کمی دیکھی جا رہی ہے۔خبر فائل ہونے تک انڈیکس150 پوائنٹس کی کمی سے33 ہزار857 پر ٹریڈ کر رہا تھا اور70,636,415 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت2,542,303,532 پاکستانی روپے رہی۔گزشتہ ہفتے اسٹاک مارکیٹ میں مجموعی طور پر مثبت رجحان دیکھا گیا اور انڈیکس پانچ دنوں میں 536 پوائنٹس کے اضافے سے 34 ہزار کی سطح عبور کر گیا تھا۔ گزشتہ ہفتے کے آخری روز انڈیکس میں200 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا اور 122,259,585 کا لین دین ہوا جن کی مالیت 5,093,947,115 پاکستانی روپے رہی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close