صرف 4دنوں میں لاہور شہر میں کتنے ارب روپے کی خریداری ہو ئی؟ مارکیٹیں کھلتے ہی شہری ٹوٹ پڑے

لاہور(پی این آئی) 4 دن دکانیں کھولنے سے لاہور شہر میں 25 ارب روپے کا کاروبار ہوا ۔ تفصیلات کے مطابق ہفتے میں 4 روز لاک ڈان میں نرمی کے بعد شہربھر کے بازاروں میں 25 ارب روپے سے زائد کی خریداری کی گئی۔ تاجر رہنماں کا کہنا ہے کہ شہریوں نے جوتے کپڑے اور ریڈی میڈ گارمنٹس خریدنے کو

زیادہ ترجیح دی۔ اعداد وشمار میں لاہور کی لبرٹی مارکیٹ ، اچھرہ بازار ، انارکلی کو شامل کیا گیا ۔جہاں خواتین کا زیادہ رش رہا۔ دوسری جانب وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے شاپنگ مالز کھولنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے ، ایس او پیز کو حتمی شکل دینے کے بعد مالز کھولنے کی منظوری دی گئی ہے۔ حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹ بحال کرنے کا بھی فیصلہ کر لیا۔ حکومت پنجاب کا لاک ڈاون میں مزید نرمی کا اقدام، وزیراعلی پنجاب نے شاپنگ مالز کھولنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ آٹو موبائل انڈسٹری کے پیداواری یونٹس کو بھی کاروباری سرگرمیوں کی اجازت پیر سے دی جائے گی۔وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے متعلقہ شعبوں کے ساتھ ایس او پیز کو حتمی شکل دیدی ہے جبکہ شاپنگ مالز کے اوقات کار کا بھی تعین کردیا گیا ہے۔ حکومت پنجاب کا کہنا ہے کہ شاپنگ مالز میں ایس او پیز کا سختی سے نفاذ ہو گا۔ تھرمل گن سے چیکنگ ، ہینڈ سینٹی ٹائزز ، ماسک کا استعمال یقینی بنایاجائے گا۔ حکومت پنجاب نے آٹو موبائل انڈسٹر ی پیداواری یونٹس کو ہفتے میں سات دن کام کی اجازت دی ہے۔ایس او پیز کو حتمی شکل دینے کے لئے ٹرانسپورٹرز کے ساتھ اجلاس بھی طلب کر لیا گیا ۔ وزیر قانون راجہ بشارت کی سربراہی میں ٹرانسپورٹرز کے ساتھ اجلاس کے بعد پنجاب حکومت ایس او پیز اور اپنے اقدامات سے وفاقی حکومت کو آگاہ کر دے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close