سندھ میں صنعت کا پہیہ چلنے لگا, کھلنے والی فیکٹریوں کی تعداد 711 ہو گئی، غریب مزدوروں نے سکھ کا سانس لیا

کراچی(پی این آئی)سندھ میں صنعت کا پہیہ چلنے لگا،کھلنے والی فیکٹریوں کی تعداد 711 ہو گئی، غریب مزدوروں نے سکھ کا سانس لیا،سندھ حکومت نے مزید81 صنعتوں کو کام کرنے کی اجازت دے دی، صوبہ سندھ میں کھلنے والی فیکٹریوں کی کُل تعداد 711 تک پہنچ گئی۔خراب معاشی صورتحال اوراس کے نتیجے

میں بڑھنے والی بے روزگاری کو کم کرنے کی خاطر سندھ حکومت نے مزید 81 صنعتوں کو کام کرنے کی اجازت دے دی ہے،ان صنعتوں میں ٹیکسٹائل، گارمںٹس، اپیرل، ڈینم، نٹ ویئر، انجیینرنگ اوراسٹیل کی فیکٹریاں شامل ہیں۔وزارت داخلہ سندھ کے جاری اعلامیے کے مطابق 7 صنعتی علاقوں سے فیکٹریوں کے مالکان نے برآمدی یونٹس چلانے کی اجازت طلب کی تھی، ٹی ڈی اے پی سے برآمدی آرڈرزکی تصدیق کے بعد اجازت دی گئی ہے۔تمام فیکٹریز سندھ حکومت کے جاری کردہ ایس او پیز پرعمل کرنے کی پابند ہونگی، جس میں ملازمین کا درجہ حرارت چیک کرنے سمیت، سماجی فاصلے، ماسک اور سیناٹائزر فراہم کیا جائے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں