کورنا کے باعث عالمی معیشت کو کھربوں ڈالر کے خسارے کا سامنا

واشنگٹن(پی این آئی)اعداد و شمار کے لحاظ سے مختلف ممالک کی معاشی صورت حال پر تجزیے پیش کرنے والی امریکی نیوز ایجنسی بلوم برگ کی جانب سے عالمگیر وبا کورونا وائرس کے عالمی معیشت پر اثرات کے حوالے سے بھی رپورٹ پیش کی گئی ہے۔بلوم برگ کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق دنیا 1930 کے بعد

پہلی بار اس طرح کی گہری کساد بازاری کے دور میں ہے لیکن معیشت کی یہ تنزلی جز وقتی ہوگی، البتہ نقصان کے ازالے میں وقت لگےگا۔بلوم برگ کی کورونا کے عالمی معیشت پر اثرات کی رپورٹ کے مطابق مانیٹری اور اقتصادی معاونت میں کئی گنا اضافہ ہے تاہم پچھلی صورتحال تک واپسی کم از کم 2022 تک ہو گی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کورونا وبا آئندہ 2 سال میں عالمی معیشت کے 5000 ارب ڈالر کھا جائے گی اور یہ دو سال کا خسارہ جاپان کی سالانہ پیداوار سے زیادہ ہو گا۔خیال رہے کہ عالمگیر وبا کورونا وائرس کے باعث پاکستان سمیت دنیا بھر میں حکومتیں کاروبار بندکرانے اور لوگوں کو گھروں میں محصور کرانے پر مجبور ہیں۔کورونا وائرس کے باعث بڑے بڑے معاشی، سماجی اور کھیلوں کے ایونٹس منسوخ یا معطل ہو چکے ہیں جب کہ دنیا بھر میں اب تک ساڑھے 88 ہزار افراد ہلاک اور 15 لاکھ سے زائد متاثر ہو چکے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close