ڈالر کے پر کٹ گئے ،اچانک دھڑام سے نیچے آگرا، روپےکے مقابلے قدر میں بڑی کمی ریکارڈ

کراچی (پی این آئی) ڈالر کی قدر میں اچانک 4 روپے کمی ہو گئی،ڈالر 169 سے کم ہوکر 165 پر آگیا۔تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک کی مداخلت کے بعد ڈالر کی بڑھتی قیمت کو بریک لگ گئی ہے۔انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں اچانک کمی واقع ہوئی ہے۔ڈالر کی قیمت میں ایک ساتھ چار روپے کی کمی ہوئی ہے

جس کے بعد ڈالر 169 سے 165 روپے پر آ گیا۔آج ہونے والی کمی کے بعد انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 165 پر آگئی۔گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 4 روپے 90 پیسے مہنگا ہوکر 166 روپے 50 پیسے کا ہو گیا تھا۔جس کے باعث پاکستانی کرنسی کم ترین سطح پر آ گئی تھی۔آج صبح بھی امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی بے قدری کا تسلسل جاری رہا اور جمعہ کوانٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح168 روپے پر پہنچ گیا، گزشتہ چار روز میں ڈالر 9 روہے 37 پیسے مہنگا ہوا۔ق کرنسی مارکیٹ روپے کی بے قدری اور ڈالر کی قیمت میں تیزی سے اتار چڑھائو کا سلسلہ جاری ہے ،ٹریڈنگ کے آغاز سے ڈالر کی قیمت میں اضافے کا رجحان دیکھا گیا اور کاروبار ہفتے کے اختتام پر امریکی ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر جا پہنچا۔تاہم ڈالر کی قیمت میں آج 4 روپے کی حیرت انگیز کمی ہوئی ہے۔بینگنگ سیکڑ تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستانی بانڈز میں سے غیر سرمایہ کاری کے انخلا اور بیرون ملک پروازیں بند ہونے کے باعث روپیہ دبائو کا شکار ہے۔تجزیہ کاروں کے مطابق صرف رواں ماہ ہی ٹی بلز سے ایک ارب پچاس کروڑ ڈالر کا انخلا دیکھنے میں آیا ہے، غیرملکی سرمایہ کاروں نے حکومتی بانڈز میں رواں مالی سال تین ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی تھی۔معاشی ماہرین کے مطابق ڈالرکی قدر میں اضافے سے ملک پر بیرونی قروضوں کیحجم میں بھی خاطرخواہ اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ماہرین کے مطابق کورونا کی وبا نے جہاں پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ کو شدید نقصان پہنچایا ہے وہیں امریکی ڈالر کی ذخیرہ اندوزی بھی شروع ہوگئی ہے جس کے باعث امریکی ڈالر کے مقابلے می پاکستانی کرنسی تاریخ کی کم ترین سطح پر جاپہنچی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close