کراچی(پی این آئی)کئی روز سے تیل کی گرتی مارکیٹ سنبھلنے لگی۔عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا۔عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت94 سینٹ اضافے سے 35.30 ڈالرفی بیرل ہوگئی ہے۔اسی طرح برنٹ آئل مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 38 ڈالر42سینٹ فی بیرل جبکہ کروڈ آئل ڈبلیو ٹی آئی مارکیٹ میں خام
تیل کی قیمت 35 ڈالر 20 سینٹ فی بیرل ہوگئی ہے۔دنیا نیوز کے مطابق گزشتہ دو روز عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 28 ڈالر فی بیرل تک گرگئی تھی تاہم اب ان میں اضافہ دیکھا جارہاہے۔تیل کی قیمتوں کا دنیا بھر کی سٹاک مارکیٹس پر بھی اثر پڑ رہا ہے، گزشتہ کئی دنوں سے تیل کی مسلسل گرتی قیمتوں نے اقوام عالم کے بازار حصص ‘ویران’ کردیئے تھے جس کی وجہ سے سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے تھے۔ قیمتوں میں عدم استحکام کی ایک وجہ کرونا وائرس کو بھی قرار دیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے عالمی سطح پر تیل کی مانگ کم ہوئی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں