کراچی (پی این آئی) دنیا بھر کی سٹاک مارکیٹیں بیٹھ گئیں، پاکستان سٹاک مارکیٹ بھی آج کاروبار کے آغاز پر کریش کر گئی، 2 ہزار 100 پوائنٹس کی کمی سے 36 ہزار پوائنٹس پر ٹریڈنگ ہونے لگی۔ انٹر بینک میں ڈالر 80 پیسے اضافے کے بعد 155 روپے 5 پیسے کے ریٹ پر ٹریڈ ہونے لگا.سٹاک ایکسچینج میں آج شدید مندی
کا رجحان، انڈیکس میں 2 ہزار ایک سو پوائنٹس کی کمی ہوئی اور 100 انڈیکس 36 ہزار 112 پوائنٹس تک گر گیا۔ دوسری جانب ڈالر کی قدر میں 80 پیسے کا اضافہ دیکھنے میں آیا جس کے بعد ڈالر 155 روپے 5 پیسے پر ٹریڈنگ ہونے لگا۔بتایا گیا ہے کہ سٹاک مارکیٹ میں روزانہ کی بنیاد پر اس سے بڑی مندی کبھی نہیں ہوئی جو 5.83 فیصد تک ریکارڈ کی گئی ہے۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی شدید منفی رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے، جنوبی کوریا 4، بھارت کی سٹاک مارکیٹ 3 فیصد گر گئی۔ سنگاپور سٹاک مارکیٹ میں 4 فیصد، جاپان سٹاک مارکیٹ میں 7 فیصد کمی دیکھنے میں آئی۔ تھائی لینڈ سٹاک مارکیٹ 6 فیصد، بنگلادیش سٹاک مارکیٹ 2.2 فیصد گرگئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں