سوشل میڈیا اور سائبر کرائم کے حوالے سے قوانین 24 گھنٹے میں تجویز کیے جائیں، وزیراعظم آزاد کشمیر

مظفرآباد (پی این آئی) وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری انوارا لحق کی زیر صدار ت آزادجموں وکشمیر کی اپیکس کمیٹی کا اجلاس وزیراعظم سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں سینئر موسٹ وزیر کرنل وقار احمد نور، جنرل آفیسر کمانڈنگ 12 ڈویژن، چیف سیکرٹری آزادکشمیر، انسپکٹر جنرل پولیس، نمائندگان سیکورٹی ادارہ جات، سیکرٹری صاحبان حکومت، ڈویژنل کمشنر ز، ڈپٹی انسپکٹر جنرل صاحبان پولیس رینج،ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس سپیشل برانچ اور سپیشل سیکرٹری داخلہ نے شرکت کی۔چیف سیکرٹری نے اجلاس میں تفصیلی بریفنگ دی۔

اجلاس میں گزشتہ اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں کیے گئے فیصلوں پر عمل درآمد کی پراگرس کا جائزہ لیا گیا اورنظرثانی شدہ نیشنل ایکشن پلان کے پوائنٹس کے حوالہ سے آزادکشمیر میں میں عملدرآمدکو یقینی بنانے کے لیے اقدامات تجویز کیئے گئے۔

اجلاس میں اپیکس کمیٹی نے آزادکشمیر میں امن وامان کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق نے کہاکہ ملک کی بقاء اور سلامتی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور تمام ادارے عمل کرکے ریاست کو امن کا گہوارہ بنانے کی سعی کریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں