اسلام آباد (پی آئی ڈی) آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق سے کسگمہ ہیلتھ اینڈ ویلفئیر ٹرسٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد مصطفی کی قیادت میں وفد نے جموں کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی ۔وفد میں جنرل سیکرٹری ربنواز خان ،ممبر محفوظ عالم ،اکاؤنٹ آ فیسر محمد شہباذ نوشاہی سی ای او ایم آئی اے ٹی یو کے ڈاکٹر عبدالرشید گیٹراڈ ،سی آی او اوک ٹری ٹرسٹ یو کے ڈاکٹر این چارلس رابرٹسن اور مس پاکستان ورلڈ شفینہ پٹیل شاہ یوکے شامل تھے ۔
ملاقات کے دوران گورنمنٹ گرلز مڈل اور خصوصی بچوں اور بچیوں کے سکول موہڑہ جنگو کسگمہ ضلع بھمبر کے لیے کسگمہ ہیلتھ ویلفیر ٹرسٹ اور اوک ٹری ٹرسٹ UK کے تعاون سے بنائی گئی نئی عمارت جس کا افتتاح 17 فروری 2024کو ہوا ہے اس حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔اس سکول کے لئےزمین ٹرسٹ کے سی ای او محمد مصطفی نے عطیہ کی ہے ۔ وزیر اعظم نے ان کے اس فلاحی کام کو سراہتے ہوے کہا کہ آ پ کے ان فلاحی کاموں میں حکومت کسگمہ ہیلتھ اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی۔
وزیراعظم نے کہا کہ نئی عمارت میں خصوصی بچیوں کی نگہداشت کی جائے جبکہ پرانی عمارت میں خصوصی بچوں کی نگہداشت کی جائے ۔اس سلسلے میں ٹرسٹ کے سی ای او نے محکمہ تعلیم اور کسگمہ ہیلتھ اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ کے درمیان سکول عمارت کو لیز پر دینے، بچوں کی اچھی تعلیم کے لئے کوالیفائی ٹیچراور عمارت کی دیکھ بھال کے لئے مشترکہ طور پر کام کرنے کے لیے ایم او یو کی تجویز دی جسے وزیراعظم نے منظور کر لیا ۔
پروفیسر ڈاکٹر عبدالرشید گیٹراڈ نے وزیراعظم کو ماحولیاتی آلودگی سے نمٹنے خاص طور پر پلاسٹک کے استعمال کو روکنے کے حوالے سے حکومت کی سطح پر اقدامات کی تجویز دی اور کہا کہ ہمارا ادارہ world Against single use plastic بھی اس سلسلے میں حکومت کی معاونت کرے گا ۔
وزیراعظم نے کہا کہ ماحولیاتی مسائل سے نمٹنے کیلیے آپ کے ادارے سے حکومت بھرپور تعاون کرے گی ۔ڈاکٹر عبدالرشید گیٹراڈ نے وزیراعظم کو اپنی کتاب بھی پیش کی۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں