وزارت عظمیٰ سنبھالنے کے بعد چوہدری انوارالحق کا پہلا دورہ میرپور، پولیس کے چاک و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا

میرپور (پی آئی ڈی) وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری انوار الحق کا وزارت عظمیٰ کا قلمدان سنبھالنے کے بعد جب پہلی بار میرپورکے دورہ کے لئے منگلا پل پہنچے تو منگلا پل پر موسٹ سینئر وزیر کرنل (ر)وقار احمد نور،وزراء حکومت راجہ محمد صدیق،چوہدری اظہر صادق،چوہدری قاسم مجید،چوہدری اخلاق احمد،معاون خصوصی کرنل ریٹائرڈ محمد معروف،جموں وکشمیر تحریک حق خودارادیت کے چیئرمین راجہ نجابت حسین ڈپٹی کمشنر یاسر ریاض اور ایس ایس پی کامران علی نے استقبال کیا

وزیر اعظم بغیر پروٹوکول پی ڈبلیو ڈی ریسٹ ہاؤس پہنچے جہاں وزیر اعظم کو پولیس کے چاک وچوبند دستے نے سلامی پیش کی اورگارڈ آف آنر پیش کیا۔وزیر اعظم چوہدری انوار الحق کے دورہ کے دوران جملہ محکموں کے افسران اپنے اپنے دفاتر میں حسب معمول اپنے فرائض سرانجام دیتے رہے۔آزادکشمیر کی تاریخ میں وزیر اعظم چوہدری انوارا لحق واحد وزیر اعظم ہیں جنھوں نے شایانہ شان شوکت کے بجائے انتہائی سادگی سے بغیر پروٹوکول کے سرکاری دورے کررہے ہیں۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close