چیئرمین آزاد کشمیر پریس فاؤنڈیشن نے نیلم پریس کلب اٹھمقام اور ممبر عثمان طارق چغتائی کی رکنیت معطل کر دی

مظفرآباد (پی آئی ڈی) چیئرمین آزاد جموں کشمیر پریس فاؤنڈیشن نے ممبر پریس فاؤنڈیشن عثمان طارق چغتائی ضلع نیلم کی رکنیت پریس فاؤنڈیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا ارتکاب کرنے کی پاداش میں عرصہ تین ماہ کے لیے معطل کر دی ہے۔

علاوہ ازیں مذکور کی رکنیت نیلم پریس کلب اٹھمقام سے بھی تا حکم ثانی / تادم سماعت و فیصلہ شکایات معطل کر دی ہے اس سلسلہ میں سیکرٹیریٹ پریس فاؤنڈیشن سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close