اقوام متحدہ کے مطابق جموں و کشمیر کا مسئلہ کشمیریوں کی استصواب رائے سے حل ہو گا، بھارتی سپریم کورٹ نے مسئلہ کشمیر پرغیرقانونی اور غیر آئینی فیصلہ دیا، انوارالحق کاکڑ

مظفر آباد (پی این آئی) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہاہے کہ مقبوضہ کشمیرعالمی طور پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقہ ہے، مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ میں پچھلی 7 دہائیوں سے ابھی تک حل طلب ہے، کشمیریوں پر بھارتی ظلم و بربریت جاری ہے، تین دن قبل بھارتی سپریم کورٹ نے مسئلہ کشمیر پرغیرقانونی اورغیرآئینی فیصلہ دیا۔۔۔

آزاد جموں و کشمیر کی قانون ساز اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایوان میں مدعو کرنے پر شکریہ ادا کرتا ہوں، پہلا نگران وزیراعظم ہوں جسے آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں خطاب کی دعوت دی گئی۔۔۔انوارالحق کاکڑ نے اسمبلی میں اپنے خطاب میںکہا کہ مقبوضہ کشمیرعالمی طور پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقہ ہے، مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ میں پچھلی 7 دہائیوں سے ابھی تک حل طلب ہے، کشمیریوں پر بھارتی ظلم و بربریت جاری ہے، تین دن قبل بھارتی سپریم کورٹ نے مسئلہ کشمیر پرغیرقانونی اورغیرآئینی فیصلہ دیا۔۔۔نگران وزیراعظم نے کہا کہ اقوام متحدہ کے مطابق جموں و کشمیر کا مسئلہ صرف اورصرف کشمیریوں کی استصواب رائے سے حل ہوگا، بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ کشمیر پر اپنے قبضے کو دوام بخشنے کے لئے ہے، کشمیریوں نے بھارتی اقدامات کو یکسرمسترد کردیا ہے۔۔۔انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ کشمیریوں کو طاقت کے زور پر زیر کرنے کا بھارتی خواب کبھی پورا نہیں ہوگا، پاکستان کشمیریوں کی تحریک آزادی کی مکمل حمایت کرتا ہے، بھارتی افواج کے پیلٹ گنز کے استعمال سے لاکھوں کشمیریوں کی بینائی ضائع ہو چکی ہے۔۔۔نگران وزیراعظم نے مزید کہا کہ کب تک کشمیریوں کی آواز کو دبایا جاتا رہے گا؟ کب تک بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری رہے گی؟ دنیا کو اپنا کردار ادا کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے کوششیں کرنا ہوں گی۔۔۔انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ کچھ ماہ قبل یاسین ملک کو سزائے موت سنائی گئی، ایسی سزائیں صرف کٹھ پتلی عدالتیں ہی سنا سکتی ہیں، خوف اور جبر کی فضا میں ترقی و خوشحالی کیسے ممکن ہوسکتی ہے، کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔۔۔نگران وزیراعظم نے کہا کہ کشمیر ہم سب کا مشترکہ مسئلہ ہے، آپ سب تجاویز دیں عمل کریں گے، کشمیر کے آزادی کے ہدف کو ترجیح دیں گے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close