مظفرآباد (پی آئی ڈی) وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری انوارالحق کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں پارلیمانی پارٹی کے اراکین نے وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا۔
اجلاس میں تمام اتحادی جماعتوں کے اراکین نے شرکت کی۔اس موقع پر آزادکشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں آزادکشمیر کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کے وزیراعظم آزادکشمیر کی قیادت میں بھرپور خدمت کرنے کا اعادہ کیا گیا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں