محکمہ ان لینڈ ریونیو میں جامع اصلاحاتی عمل کا آغاز کریں گے، وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کی زیرصدارت محکمہ ان لینڈ ریونیو کا اجلاس

اسلام آباد (پی آئی ڈی) وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق کی زیرصدارت محکمہ ان لینڈ ریونیو کا اجلاس منعقد ہوا. اجلاس میں محکمہ ان لینڈ ریونیو کے کمشنرز نے ٹیکسز, اہداف کے حصول اور دیگر معاملات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی. اجلاس میں وزراء حکومت عبدالماجد خان, چوہدری اکبر ابراہیم, سیکرٹری ان لینڈ ریونیو سردار ظفر خان, کمشنرز, ڈپٹی کمشنرز اور ان لینڈ ریونیو آفیسرز نے شرکت کی.

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ فرائض شناسی سے ٹیکس اہداف کے حصول کیلئے اقدامات کئے جائیں. انہوں نے کہا کہ محکمہ ان لینڈ ریونیو میں جامع اصلاحاتی عمل کا آغاز کریں گے تاکہ آفیسران اور سٹاف کی کاکردگی میں بہتری لائی جا سکے. وزیراعظم نے کہا کہ آزادکشمیر میں سیاحت, ہائیڈل پاور ان لینڈ ریونیو سے محصولات حاصل کرتےہوئے آزادکشمیر کے عوام کی صحت, تعلیم اور سڑکوں پر خرچ کریں گے. وزیراعظم نے ان لینڈ ریونیو کے افسران کو ہدایت دی کہ وہ فائلرز میں اضافہ کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کریں. وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ محکمہ اپنی استعداد کار بڑھانے اور ٹیکس اہداف کو پورا کرنے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کرے. قبل ازیں بریفنگ دیتے ہوئے سیکرٹری ان لینڈ ریونیو نے بتا یا کہ رواں مالی سال میں ماہ اکتوبر تک نارتھ زون میں 2 ارب 36 کروڑ جبکہ ساتھ زون میں 17 ارب 18 کروڑ روپے کے ٹیکس جمع کئے جا چکے ہیں. انہوں نے بتایا کہ مجموعی طور پر پہلے کوارٹر کے ٹیکس ٹارگٹ 19ارب 54کروڑ جمع کئے گئے ہیں۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close