ایسا سسٹم واضح کر رہا ہوں جس میں اوورسیز کشمیریوں، سرمایہ کاروں اور ٹیکس دینے والوں کو خاص مقام ملے، وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کی اوورسیز کشمیری سرمایہ کاروں سے گفتگو

اسلام آباد (پی آئی ڈی) آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ اوورسیز کشمیری اصل وی وی آئی پی ہیں ،ایسا سسٹم وضح کر رہا ہوں جس میں اوورسیز کشمیریوں خاص کر سرمایہ کاروں اور ٹیکس دینے والوں کو ان کا خاص مقام ملے ۔اتحادی حکومت ریاست کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے ۔

وزیراعظم نے ان خیالات کا اظہار اوورسیز کشمیری سرمایہ کاروں راجہ محبوب اور راجہ ندیم احمد سے گفتگو کرتے ہوے کیا جنہوں نے جموں کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی ۔سپیکر قانون ساز اسمبلی کے معاون خصوصی سید عزادار شاہ کاظمی اور معروف اینکر پرسن خواجہ متین بھی اس موقع پر موجود تھے ۔وزیراعظم نے کہا کہ میں نے ریڈ ٹیپ ازم کا خاتمہ کر دیا ہے ،بیوروکریسی کیلیے لائن واضح ہے خود بھی کام کریں اور ریاست کیلیے کام کرنے والوں کو سہولتیں بھی فراہم کریں ۔انہوں نے کہا کہ اوورسیز کشمیری سرمایہ کاروں کیلیے آسانیاں پیدا کریں گے تاکہ وہ اپنی ریاست میں سرمایہ کاری کر کے روزگار کے مواقع پیدا کریں تاکہ ریاست کو بھی دائرہ پہنچے اور ریاست کے عوام بھی اس سے مستفید ہوں ۔انہوں نے کہا کہ اللہ پاک کے فضل و کرم سے حکومت میں آنے کے بعد یکے بعد دیگرے مافیاز پر ہاتھ ڈالا ،سگریٹ مافیا ،آ ٹا مافیا کا ضلع قمع کیا یہ لوگ ریاست کے وسائل اور ریاست کے عوام کے مفادات کو نقصان پہنچا رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ اوورسیز کشمیری سرمایہ کاروں کیلیے ہائیڈرل ،سیاحت ،ہوٹل انڈسٹری ،لائیو سٹاک اور زراعت ،میں سرمایہ کاری کے مواقع ہیں یہ شعبے فوری آمدن دیتے ہیں اور سرمایہ بھی محفوظ رہتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی اتحادی حکومت کا حصہ ہیں اور وہ جمہوری عمل کے تسلسل میں بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں ۔اس موقع پر راجہ محبوب اور راجہ ندیم احمد نے وزیراعظم کے گڈ گورننس کے اقدامات کو سراہا ۔انہوں نے وزیراعظم کے سرمایہ کار دوست ویژن کی بھی تعریف کی۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close