مقبوضہ کشمیر میں مسافر بس کھائی میں گر گئی، 36 افراد ہلاک، 19 زخمی

نئی دہلی(شِنہوا)بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں مسافر بس کے پہاڑی سڑک سے پھسل کر گہری کھائی میں گرنے سے 36افراد ہلاک اور 19 زخمی ہو گئے، جن میں سے بعض کی حالت نازک ہے۔ حکام کے مطابق یہ حادثہ بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سری نگر سے تقریبا 149 کلومیٹر جنوب میں ڈوڈا ضلع کے علاقے اسار میں پیش آیا۔ بدقسمت بس کشتواڑ سے جموں شہر جا رہی تھی۔

ایک پولیس اہلکار نے فون پر شِنہوا کو بتایا کہ بس جس میں 55 افراد سوار تھے جو سڑک سے پھسل کر 300 فٹ گہری کھائی میں جا گری، اب تک کی اطلاعات کے مطابق المناک حادثے میں 36 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں اور 19 دیگر زخمی ہیں۔ حکام کے مطابق سب سے پہلے مقامی لوگوں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کی مدد کی۔حادثے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی۔ ۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close