یو این ایف پی آزاد کشمیر میں بہبود آبادی، صحت کے شعبوں پر معاون ثابت ہو سکتا ہے، صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود کی یو این ایف پی کے کنٹری ڈائریکٹر ڈاکٹر لوئے شبانے سے گفتگو

اسلام آباد (پی این آئی ) صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ آزادکشمیر میں اقوام متحدہ کی جانب سے بہت سے پراجیکٹس پر کام جاری ہے جبکہ اقوام متحدہ کا ادارہ فنڈ برائے آبادی آزادکشمیر میں بہبود آبادی، بالخصوص صحت اور دیگر شعبوں میں جاری منصوبہ جات اور آئندہ نئے شروع کیے جانے والے پراجیکٹس پر معاون ثابت ہو سکتا ہے وہاں پر اقوام متحدہ کے ذیلی اداروں کے تحت صحت، تعلیم، غربت کے خاتمے سمیت سوشل ویلفیئر کے دیگرمنصوبوں پر بھی کام کیا جائے تاکہ آزادکشمیر میں تعمیر و ترقی اور فلاحی منصوبوں میں تیزی آ سکے۔

ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے آج یہاں ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں اقوام متحدہ کے ادارے فنڈ برائے آبادی کے پاکستان میں کنٹری ڈائریکٹر ڈاکٹر لوئے شبانے سے تفصیلی ملاقات میں کیا۔ اس موقع پراقوام متحدہ کے ادارے فنڈ برائے آبادی کے پاکستان میں کنٹری ڈائریکٹر ڈاکٹر لوئے شبانے نے صدر ریاست آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے فنڈ برائے آبادی کے اغراض ومقاصد اور اس کے تحت آزادکشمیر میں جاری پراجیکٹس اور مجوزہ منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے اقوام متحدہ کے ادارے فنڈ برائے آبادی کے پاکستان میں کنٹری ڈائریکٹر ڈاکٹر لوئے شبانے سے کہا کہ وہ آزادکشمیر میں اقوام متحدہ کے ادارہ فنڈ برائے آبادی کے تحت جاری پراجیکٹس کو ترجیحی بنیادوں پر جلد مکمل کرے اور نئے منصوبوں کے لئے پیشرفت شروع کی جائے۔ اس موقع پر اقوام متحدہ کے ادارے فنڈ برائے آبادی کے پاکستان میں کنٹری ڈائریکٹر ڈاکٹر لوئے شبانے نے صدر ریاست آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو یقین دلایا کہ وہ آزادکشمیر میں اقوام متحدہ کے ادارے فنڈ برائے آبادی کے جاری منصوبہ جات کو جلد مکمل کرنے اور نئے منصوبوں کے لئے ہر طرح کا تعاون اور کوششیں کریں گے۔ اس موقع پر اقوام متحدہ کے ادارے فنڈ برائے آبادی کے پاکستان میں کنٹری ڈائریکٹر ڈاکٹر لوئے شبانے نے صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو اپنے مجوزہ دورہ مظفرآباد کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close