آزاد کشمیر الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کو نوٹس جاری کر دیے، رجسٹریشن میں پائی جانے والی دستاویزات کی کمی 30 یوم میں پوری کی جائے

مظفرآباد (پی آئی ڈی) آزادجموں وکشمیر الیکشن کمیشن نے آزادجموں وکشمیر ہائیکورٹ کے فیصلہ کے روشنی میں مسلم لیگ ن آزادجموں وکشمیر، پاکستان پیپلز پارٹی آزادجموں و کشمیر اور پاکستان تحریک انصاف آزادجموں وکشمیر کو نوٹس جاری کر دیے۔

تینوں جماعتوں کو جاری نوٹسز میں کہا گیا ہے کہ ہائیکورٹ کے فیصلے اور الیکشن ایکٹ کے مطابق ان جماعتوں کی رجسٹریشن میں جو جو کمی پائی گئی ہے وہ 30ایام کے اندر پوری کرتے ہوئے دستاویزات الیکشن کمیشن میں جمع کروائی جائیں تاکہ رجسٹریشن کے عمل کو ضابطہ کے مطابق لایا جاسکے۔ ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close