مشعال ملک نے مشکل وقت میں سکھوں کی بھرپور کا اعلان کر دیا

ننکانہ صاحب (پی این آئی) کشمیری حریت پسند رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے مشکل وقت میں سکھوں کی بھرپور کا اعلان کر دیا ہے ۔۔۔۔ مشعال ملک کا کہنا ہے کہ اس وقت سکھ بہن بھائی بہت مشکل میں ہیں، میں ان کے ساتھ ہوں۔۔۔۔گزشتہ روز ننکانہ صاحب میں نگران وزیرِ اعظم کی معاونِ خصوصی مشعال ملک گوردوارہ جنم استھان پہنچ گئیں۔۔۔۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بابا گورونانک نے امن کے لیے اپنی ساری زندگی وقف کر دی۔۔۔۔مشعال ملک نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کو ٹارچر کیا جا رہا ہے،

یاسین ملک کو ڈیتھ سیل میں رکھا ہوا ہے۔۔۔۔۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی تنظیم آر ایس ایس ایک دہشت گرد تنظیم ہے، جو پوری دنیا میں سکھوں اور کشمیریوں کا قتلِ عام کر رہی ہے۔۔۔۔ آر ایس ایس کے لوگ ہندوستان میں کھلے عام اقلیتوں کا قتلِ عام کر رہے ہیں، خالصتان کے حامی سکھوں کو پوری دنیا میں ٹارگٹ کیا جا رہا ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close