“اندھیروں سے اجالوں تک کا سفر” سپیکر آزاد کشمیر اسمبلی چوہدری لطیف اکبر نے شیلڈز، سرٹیفکیٹ دیئے

مظفرآباد (پی این آئی) سپیکر قانون ساز اسمبلی آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر کی حلقہ انتخاب پیپلز پارٹی یونین کونسل کٹکیر کے زیر اہتمام پیپلز پارٹی آزاد کشمیر حلقہ کھاوڑہ کے رہنما چوہدری بشیر جاوید، چوہدری افسر سجاد اور حاجی شمس الدین کی صدارت میں “اندھیروں سے اجالوں تک کے سفر” 40 سالہ خدمات کے حوالے سے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت۔۔۔۔

تقریب سے سابق ممبر کشمیر کونسل اختر پرویز اعوان، ممبر سنٹرل ایگزیکٹو کونسل پیپلز پارٹی آزاد کشمیر راجہ یونس انقلابی، راجہ نصیر خان، سردار ظفر انور ل، ناران کاغان سے میاں رفاقت باجی، چیرمین یونین کونسل کٹکیر سید صابر گردیزی، وائس چیئرمین یونین کونسل کٹکیر نمبردار سرفراز چوہدری، ممبران یونین کونسل آفتاب یوسف، ارشد دیدھانوی، ملک ظفر اعوان، مولانا سید انور شاہ، سابق وائس چیئرمین یونین کونسل کٹکیر چوہدری عبد القیوم، شاہنواز اختر فاروقی، چوہدری پرویز ترہالہ، چوہدری نظام دین، چوہدری جمیل اصغر، آفتاب ایڈووکیٹ، رشید مغل، حافظ محمد اقبال، راجہ ضیاف خان، راجہ اورنگزیب خان، اختر حسین اختر اشتیاق حسرتِ، عمر جاوید کولی، مقدس ممتاز، لائبہ قیوم، خضرا رشید، وزیر بڈھانہ، ریاض یونس، سلیم کمال، اور دیگر نے خطاب کیا۔۔۔۔۔سپیکر قانون ساز اسمبلی آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر سے ساتھ 40 سالہ دور میں چلنے والے بزرگان کے جانشینوں جن میں اختر پرویز اعوان، سردار ظفر روشن، سید داؤد حسین شاہ، راجہ اورنگزیب خان، راجہ نصیر خان کو ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے پگڑی پہنائی گئیں۔۔۔۔ حلقہ انتخاب یونین کونسل کٹکیر کے اندر کارکنان کی 40 سالہ خدمات کو سراہتے ہوئے چوہدری لطیف اکبر کی جانب سے مرد و خواتین کارکنان میں تعریفی اسناد تقسیم کی گئی۔ جبکہ سئینر رہنما پیپلز پارٹی حلقہ کھاوڑہ چوہدری افسر اور کارکنان کی جانب سے سپیکر قانون ساز اسمبلی آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر کو علاقے کی شاندار خدمات پر شیلڈ پیش کی گئی اور نو منتخب نمائندگان یونین کونسل کٹکیر کی جانب سے بشیر جاوید جو یونین کونسل کٹکیر کے اندر پارٹی کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں بھی شیلڈ سے نوازا گیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close