دومیشی لینڈ سلائیڈنگ متاثرین کو 72گھنٹوں میں متبادل زمین الاٹ کر کےغذات حوالے کیے جائیں، د دولائی لینڈ سلائیڈنگکے مقام کو جلد ہیوی ٹریفک کیلئے کھولا جائے، وزیر اعظم آزاد کشمیر کی ہدایت

مظفرآباد (پی آئی ڈی) وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق نے ہدایت کی ہے کہ دومیشی لینڈ سلائیڈنگ کے متاثرین کو 72گھنٹوں میں متبادل زمین الاٹ کر کے زمین کے کاغذات انکے حوالے کیے جائیں، دولائی لینڈ سلائیڈنگ والی جگہ کو جلد ازجلد ہیوی ٹریفک کیلئے کھولا جائے، این ایچ اے دولائی سلائیڈنگ کی بحالی کیلئے اضافی مشینری اور عملے بھیجے کوتاہی کسی صورت برادشت نہیں کی جائیگی، دولائی لینڈ سلائیڈنگ کی بحالی کیلئے این ایچ اے نے سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا۔ مظفرآباد آنے والے سیاحوں کی موثر رہنمائی کی جائے جب تک دولائی لینڈ سلائیڈنگ ٹھیک نہیں ہوتی سیاحوں کو کسی صورت اس راستے سفر نہ کرنے دیا جائے تاکہ کسی بھی پریشانی سے بچا جا سکے انہیں دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے دومیشی لینڈ سلائیڈنگ کے متاثرین کی بحالی اور دولائی مین شاہراہ پر لینڈسلائیڈنگ بارے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں متعلقہ حکام کو ہدایات دیتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں سینئر موسٹ وزیر کرنل ریٹائرڈ وقار احمد نور، وزیر حکومت چوہدری محمد رشید، چیف سیکرٹری ڈاکٹر محمد عثمان چاچڑ، پرنسپل سیکرٹری فیاض علی عباسی،سیکرٹری مالیات عصمت اللہ شاہ، سیکرٹری سروسز و مواصلات ظفر محمود خان، سیکرٹری ایس ڈی ایم اے ڈاکٹر لیاقت، کمشنر مظفرآباد عدنان خورشید، ڈی آئی جی پولیس عرفان مسعود کشفی، ڈپٹی کمشنر طاہر ممتاز اور نیشنل ہائی وے اتھارٹیز کے حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں سیکرٹری ایس ڈی ایم اے، کمشنر مظفرآباد اور ڈپٹی کمشنر نے وزیراعظم کو دومیشی لینڈ سلائیڈنگ کے متاثرین کے بحالی بارے کیے گئے اقدامات پر جبکہ انتظامیہ اورایچ اے حکام نے دولائی لینڈ سلائیڈنگ بارے بریفنگ دی۔ وزیراعظم آزادکشمیر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایاگیاکہ دومیشی میں لینڈ سلائیڈنگ کے متاثرین کو انتظامیہ اور ریسکیو اداروں نے بروقت محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا اور انہیں فی الفور20ٹینٹ،30شیٹیں اور4دن تک پکاپکایا کھانا دیا گیا جبکہ 10دنوں کافوڈپیکج بھی دیا جارہا ہے۔

متاثرین کے سامان کی متاثرہ جگہ سے محفوظ مقامات پر منتقلی کے دوران بھی ٹرانسپورٹیشن کی سہولت مہیا کی گئی۔ انتظامیہ نے بتایاکہ دومیشی لینڈ سلائیڈنگ سے12مکانات مکمل طور پر تباہ جبکہ09جزوی متاثر ہوئے ہیں۔کمشنر مظفرآباد نے کہاکہ متاثرین کی آبادی کاری کیلئے 24گھنٹوں میں دو مقامات پر متبادل زمین کی نشاندہی کر دی گئی تھی جس پر وزیراعظم نے ہدایت کی کہ متاثرین کو دونوں جگہوں کے آپشن دیے جائیں اور جہاں وہ آباد ہونا چاہیں انہیں فی الفور زمین الاٹ کر کے کاغذات انکے حوالے کیے جائیں اور نئی جگہ پر روڈ سمیت دیگر سہولیات کا بھی جلد از جلد بندوبست کیا جائے۔ وزیراعظم آزادکشمیر کو بریفنگ دیتے ہوئے این ایچ اے کے نمائندے اور انتظامیہ نے بتایاکہ دولائی لینڈ سلائیڈنگ والی جگہ پانی کی وجہ سے زمین سرک رہی ہے اوراوپر والی طرف سے مسلسل زمین نیچے آرہی ہے تاہم اس سلسلہ میں مشینری موقع پر کام کررہی ہے اور وہاں پر متبادل روٹ سے بھی چھوٹی گاڑیوں کو گزارا جارہا ہے لیکن ہیوی ٹریفک نہیں گزرسکتی جس پر وزیراعظم نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ این ایچ اے سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے روایتی کنٹریکٹرشپ کے بجائے اپنی مشینری یہاں پر بھیجے، کوہالہ مظفرآباد روڈ مرکزی شاہراہ ہے زیادہ دیر بند نہیں رکھ سکتے۔ انہوں نے کہاکہ اس سلائیڈ کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے،

دو روز میں دن رات کام کر کے اس پر سے ہیوی ٹریفک گزرانے کا انتظام کیا جائے، اس دوران پاکستان سے آنے والے سیاحوں کو براستہ مانسہرہ یا سدھن گلی چکار روٹ استعمال کروایا جائے اور کوہالہ کے مقام پر اس حوالے سے خصوصی ڈیسک قائم کیا جائے جبکہ مظفرآباد سے واپس جانے والے سیاحوں کو بھی مانسہرہ کی طرف موڑا جائے۔اجلاس میں وزیراعظم کو سیکرٹری ایس ڈی ایم نے مون سون کی بارشوں کے دوران آزادکشمیر بھر میں ہونے والے نقصانات پر بریفنگ دی جس پر وزیراعظم نے ہدایت کی کہ متاثرہ علاقوں کو وزٹ کیا جائے اور دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close