مظفرآباد(پی آئی ڈی) 5اگست یوم استحصال کشمیر کے موقع پر آزادکشمیر بھر میں احتجاجی جلسے، جلوس اور ریلیاں، دارالحکومت مظفرآباد میں سب سے بڑی ریلی ہائی کورٹ پریڈ گراؤنڈ سے اسمبلی سیکرٹریٹ تک نکالی گئی۔احتجاجی ریلی کی قیادت وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق نے کی۔ریلی میں سینر موسٹ وزیر کرنل (ر) وقار احمد نور، وزراء حکومت جاوید اقبال بڈھانوی، چوہدری اکبر ابراہیم، چیف سیکرٹری آزادکشمیر محمد عثمان چاچڑ، سیکرٹریز حکومت، سربراہان محکمہ جات، سیاسی،سماجی،مذہبی تنظیموں کے نمائندگان سمیت تمام مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے ریلی میں شرکت کی۔شرکاء ریلی نے پاکستان اور آزادکشمیر کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے جن پرکشمیریوں کے حق اور بھارت مخالف نعرے درج تھے۔
مظاہرین نے مقبوضہ کشمیر کے عوام کے حق میں اور ہندوستان کے خلاف شدیدنعرے بازی کی۔ریلی کے اختتام پر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم آزادکشمیر نے کہا کہ آج کے دن ہندوستان نے طاقت کے زور پر آئین کے آرٹیکل 370اور 35/Aکو ختم کر کے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کی۔ ہم آج تحریک آزادی کشمیر کے بیس کیمپ سے کشمیریوں کے اس استحصال کے خلاف آواز بلند کر رہے ہیں کہ مقبوضہ کشمیر کی آزادی تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔کشمیری تکمیل پاکستان کی جنگ لڑتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت طاقت کے ذریعے کشمیریوں کو اپنے ساتھ نہیں رکھ سکتا۔آج کے دن میرا اقوام متحدہ سے مطالبہ ہے کہ وہ ہندوستان پر دباؤ بڑھاے اور اپنی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو انکا حق خوداردیت لوائے۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی ہر مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ اگر ہندوستان نے کسی قسم کی جارحیت کی تو اسکا جواب ہندوستان کی زمین پر جا کر دیں گے۔ریلی کے اختتام پر شہدا کے درجات کی بلندی اور تحریک آزادی کشمیر کی کامیابی کے لیے دعا کروائی گی۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں