آزادکشمیر سپریم کورٹ کے جج جسٹس رضا علی خان نے قائم مقام چیف جسٹس کے منصب کا حلف اُٹھا لیا

مظفرآباد (پی این آئی ) آزادجموں و کشمیر سپریم کورٹ کے جج جسٹس رضا علی خان نے قائمقام چیف جسٹس آزاد جموں وکشمیر کے عہدے کا حلف اُٹھا لیا۔ صدر ریاست آزادجموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے جسٹس رضا علی خان سے قائمقام چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر کے عہدے کا حلف لیا۔ تقریب حلف برداری ایوان صدر مظفرآباد میں منعقد ہوئی جس میں چیف جسٹس ہائی کورٹ جسٹس صداقت حسین راجہ، جسٹس سردار لیاقت شاہین، جسٹس میاں عارف حسین، جسٹس سید شاہد بہار، جسٹس سردار محمد اعجاز، معزز جج صاحبان ہائی کورٹ،

سابق جج سپریم کورٹ جسٹس غلام مصطفی مغل، چیف الیکشن کمشنر عبدلرشید سلہریا،راجہ طارق جاوید چیئرمین سروس ٹربیونل، مشتاق احمد طاہر، ممبر سروس ٹربیونل، چوہدری محمد منیر جج الیکشن ٹربیونل، راجہ راشد نسیم چیئرمین ماحولیاتی ٹرابیونل، فاروق محمد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مظفرآباد، عہدیداران و اراکین بار کونسل، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن، ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن، سنٹرل بار ایسوسی ایشن کے اعلیٰ عہدیداران، میئر مظفرآباد سید سکندر گیلانی کے علاوہ سینئر وکلا کی کثیر تعداد نے حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی۔ تقریب میں سیکرٹری قانون، انصاف و پارلیمانی امور ارشاد احمد قریشی نے قائمقام چیف جسٹس کا نوٹیفکیشن پڑھ کر سنایا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close