آزاد کشمیر، بارشوں کا نیا سلسلہ شروع، پہاڑوں میں لینڈ سلائیڈنگ، ندی نالوں میں طغیانی سے خبردار کر دیا گیا

مظفرآباد (آئی اے اعوان) آزاد کشمیر میں مون سون کی بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے آزاد کشمیر کے شمالی، وسطی اور جنوبی اضلاع میں آج رات سے 30 جولائی تک طوفانی بارشوں لینڈ سلائیڈنگ ندی نالوں اور دریاؤں میں طغیانی کے خطرات سے آگاہ کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ، ریسکیو اداروں اور محکمہ شاہرات سمیت دیگر اداروں کو کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت چوکس رہنے کی ہدایات جاری کر دی ہے۔

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق آج رات سے شمالی اضلاع جہلم ویلی ہٹیاں بالا، اور نیلم ویلی میں طوفانی بارشوں کا سلسلہ شروع ہو رہا وسطی اضلاع باغ، حویلی، سدھنوتی، پونچھ اور کوٹلی میں بھی مون سون کے بادل جم کر برسیں گے جبکہ جموں ریجن کے اضلاع میرپور اور بھمبر میں بھی طوفانی بارشیں متوقع ہیں۔ ایس ڈی ایم نے آزاد کشمیر کے شہریوں اور سیاحوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور غیر ضروری سفر سے اجتناب کرنے کی ہدایت کی ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close