وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی کے لیے بڑا قدم اٹھا لیا

مظفرآباد (آئی اے اعوان) وزیراعظم آزاد کشمیرچوہدری انوارالحق نے اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی کے حوالے سے بڑا قدم اٹھا ہی لیا۔۔۔ گزشتہ ایک ماہ سے من پسند وزارتوں کے قلمندان لینے کے خواہشمندوزراء کو سرکاری محکموں کے قلمدان سونپنے کے بجائے وزیراعظم نےتابع خشنودی عہدوں پر پی آر او،قاصد،نائب قاصد اور باورچی تعینات کرنے کا اختیار دیکر وزراء کو مرحلہ وار اختیارات منتقل کرنے کا آغاز کردیاہے۔۔

۔آزاد کشمیرکابینہ کے 29 بے اختیار وزیروں کو جلد وزارتوں کے قلمدان ملنے کی امید پیدا ہوگئی ہے۔۔۔ وزیراعظم ازاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے آزاد جموں وکشمیر کابینہ کے وزراء اور چیئرمین وزیراعظم معائنہ و عملدرآمد کمیشن کے ہمراہ افسر تعلقات عامہ،قاصد،نائب قاصد اور باورچی کی 209 تابع خوشنودی آسامیاں تخلیق کرنے کی منظوری دے دی ہے جس کے نتیجہ میں حکمران اتحاد میں شامل سیاسی جماعتوں پاکستان پیپلزپارٹی،مسلم لیگ ن آزاد کشمیر اور پی ٹی آئی ہم خیال گروپ کے بے روز گاری سیاسی کارکنوں کی ایڈ جسٹمنٹ کیلئے بند دروازے کھل گئےہیں۔۔۔وزیراعظم کی جانب سے وزراء کو اپنے ساتھ تابع خوشنودی سٹاف کی تعیناتیوں کا اختیار دینے کے نتیجے میں 209 سیاسی بے روزگاروں کو عارضی طور پر روز گار ملنے کے ساتھ ساتھ آزاد کشمیر کابینہ کے 29 بے اختیارے وزراء کو وزارتوں کے قلمبند ملنے کی امید پیدا گئی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close